اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما ڈاکٹر یحیی موسی نے العالم چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حالیہ دنوں میں بعض فلسطینیوں منجملہ حسن سلامہ کو موت کی سزا سنائے جانے کا فیصلہ نہایت ہی عجیب و غریب اور حیرتناک ہے اور اس مسئلے سے مصرکے پورے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ حسن سلامہ بیس برسوں سے غاصب صیہونی حکومت کی جیل میں قید کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں اور وہ فلسطین کی جانی پہچانی اور معروف شخصیت ہیں۔ حماس کے رہنمایحیی موسی نے سوال کیا کہ مصر کی عدالتوں نے کس طرح سے ان شہداء کے خلاف موت کی سزا سنائی ہے جو انیس سو اٹھاسی میں یا دسیوں سال قبل شہید ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدالتی فیصلے عقل و منطق سے عاری اور سیاسی نوعیت کے ہیں جن سے مصر کی تاریخی حیثیت کو سخت نقصان پہنچے گا ۔
.......
/169